نئی دہلی:23/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور کیمیکل و فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ پٹنہ-بکسر قومی شاہراہ کا کام تین پیکیجوں یعنی پٹنہ سے کوئلوار، کوئلوار سے بھوجپور اور بھوجپور سے بکسر میں دیا گیا ہے۔ پٹنہ-بکسر قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام پٹنہ سے کوئلوار کو چھوڑ کر باقی علاقے میں شروع ہوگیا ہے، جبکہ اس علاقے میں قبضے سے پاک زمین کی دستیابی میں تاخیر کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔پٹنہ بکسر قومی شاہراہ پر بھوجپور سے بکسر کی پٹی کا کام ، جس میں دریائے گنگا پر ایک پل بھی شامل ہے، اپرایل 2018ء میں شروع ہوا ہے۔البتہ بھوجپورسے بکسر میں کام قبضے سے آزاد کی زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مؤخر ہوا ہے۔